صدر احمدی نژاد نے تہران میں آشوری عیسائیوں کے عالمی مذہبی رہنما ماردنخائے چہارم سے ملاقات ميں کہا کہ امریکہ میں قرآن کریم کی توہین، صرف مسلمانوں کی توہین نہيں ہے بلکہ پوری انسانیت اور تمام الہی ادیان کے پیروکاروں کی توہین ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک گروہ دین اور دینداری کا ہی مخالف ہے اور اس سے دشمنی رکھتا ہے کہا کہ الہی ادیان کے تمام پیروکار، انصاف اور یکتا پرستی کےحامی اور دوسرے کےحقوق کی پامالی کا مخالف ہے اور یہ ایسی حقیقت ہے جو تمام آسمانی کتابوں اور تمام انبیا کے پیغام میں موجود ہے اور اس پرتاکید کی گئی ہے۔

اس موقع پرآشوری عیسائی رہنما ماردنخائے نے امریکہ میں قرآن کریم کی توہین پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ توہین آمیزاقدام اگرچہ ایک عیسائی شخص نے انجام دیالیکن اس سے عیسائیوں اور مسلمانوں کی تاریخی حیات باہمی میں کوئي خلل نہيں پڑے گا بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران میں جہاں عیسائی مسلمانوں کے ساتھ زندگی گذارتے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔
/110